Connect with us

news

مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ کے خلاف صدر مملکت سے رابطہ کیا

Published

on

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:
پارلیمانی رپورٹر نے پیکا ایکٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت تک اپنی آواز پہنچائی، جس کے نتیجے میں صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے۔

متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا، جہاں مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیے۔

ذرائع کے مطابق، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر بل کو کچھ وقت کے لیے روک دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے پی آر اے کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کو صدر مملکت سے رابطے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

مزید یہ کہ پیکا ایکٹ پر دستخط سے پہلے وزیر داخلہ اور صحافتی تنظیموں کی ملاقات پر غور جاری ہے، اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور پارلیمانی رپورٹرز کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی آر اے وفد نے کل جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیکا ایکٹ پر صدر مملکت سے بات کرنے کی درخواست کی تھی۔

news

فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو

Published

on


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

جاری رکھیں

news

چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق

Published

on

چاند


ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~