news
اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے پیغام

اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور عدم تشدد کے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری اپیل پر تقریباً 7200 غریب اور مستحق پاکستانیوں کو سعودی عرب کی جیلوں سے رہا کیا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے عہدے اور اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے عام پاکستانیوں کی زندگی میں بہتری لا سکوں۔
میرا سیاست میں آنے کا مقصد بھی یہی تھا اور میں اس کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد اور بیرون ممالک جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں تفصیلات سینیٹ میں پیش کی ہیں۔ وزارت خارجہ نے عمران خان کے دور میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد سے رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کی ہیں۔
news
قطبی برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ، سائنسدانوں کی وارننگ

برفیلے براعظم قطبِ شمالی اور جنوبی کئی جنگلی حیات کے لیے آماجگاہیں ہیں اور سورج کی روشنی کو منعکس کرکے خلا میں واپس لوٹاتی ہیں تاکہ ہمارے سیارے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے، لیکن دونوں قطبی کناروں میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ قطب شمالی اور جنوبی پر دنیا کی سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
چونکا دینے والے نقشوں سے پتہ چلتا ہے کہ تاریخی اوسط سطح (1981 سے 2010) کے مقابلے میں دونوں قطبوں سے ہزاروں میل برف غائب ہو چکی ہے۔
امریکی نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر (این ایس آئی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، آرٹک اور انٹارکٹک برفیلے سمندروں نے حال میں 15.76 ملین مربع کلومیٹر برف کی سطح دکھائی ہے۔
اگر اس اعداد و شمار کو دو حصوں میں بانٹا جائے تو انٹارکٹک میں 20 لاکھ 12 ہزار کلومیٹر سمندری برف ہے جبکہ آرکٹک میں 13.64 ملین کلومیٹر۔
یہ سال 2023 کے جنوری سے فروری تک کے 15.93 ملین مربع کلومیٹر کی کم ریکارڈ سطح سے زیادہ کم ہے۔
متعلقہ ڈیٹا مسلسل سیٹلائٹ سینسر کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے جو برف کی سطح سے خارج ہونے والی مائیکرو ویوز کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
موسمیاتی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ تشویشناک نئی نچلی سطح گرم ہوا اور گرم پانیوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جو گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہیں۔
news
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028: عوام کی شرکت کا سنہری موقع

پاکستان نے چاند کے لیے اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
پاکستان خلائی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے، جس کے تحت وہ چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔
تفصیلات کے مطابق، پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک بھر میں ایک مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔
سپارکو نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کو پاکستان کے چاند روور کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ بہترین نام تجویز کرنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں