news
وزارت ہوا بازی کو لاہور کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ تیز کرنے کی ہدایت، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ اطلاعات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے) کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں مفاد عامہ کے اہم منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ 13 ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے ہر منصوبے کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات بھی پیش کیں۔
وفاقی وزیر نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کے لیے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی بھرپور ہدایت کی۔
نیز اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی اس وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے بولیوں کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے لیے جانچ پڑتال کی رپورٹ پی تھری اے کو جمع بھی کرا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ پر توسیعی کام کو روک دیا تھا اور متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی سے بات چیت بھی جاری ہے جس کا اجلاس جلد شیڈول کر دیا جائے گا
وفاقی وزیر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ سعودی عرب، قطر، کویت اور آذربائیجان جیسے سرمایہ کار دوست ممالک کے ساتھ دستخط شدہ 29 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی ٹائم لائنز کا جائزہ لینے کے لئے ایک مرکوز ایجنڈا بھی تیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں توسیع کے ہدف کے تحت بینکوں کے قابل تجارتی تجاویز تیار کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کو موثر طریقے سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے جس سے پاکستان کو نمایاں فائدہ بھی ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک مشن کو اس کی حقیقی روح کے مطابق حاصل کیا جانا ضروری ہے۔
بات چیت میں نئی فریٹ کوریڈور کی ترقی کے ذریعے کراچی پورٹ پر کارگو کے بوجھ کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے وزارت میری ٹائم افیئرز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے ساتھ اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔ درپیش حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا، “بندرگاہ فی الحال کارگو کی نقل و حرکت کے لئے محدود سات گھنٹے کی ونڈو پر ہی کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے ٹرک مخصوص اوقات پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔ ریل کارگو جیسے متبادل طریقوں کی عدم موجودگی میں، ایک نئے فریٹ کوریڈور کی ترقی اہم پیشرفت ہے۔
news
جعلی خبروں کی شناخت کے لیے نیا اے آئی ماڈل

سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانا واقعی آسان ہے، اور انہیں پکڑنا کافی مشکل۔ لیکن اب طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت، ہم فیک نیوز کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
خاص طور پر انتخابات کے دوران، فیک نیوز بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، جب مقامی اور بین الاقوامی مجرم غلط معلومات پھیلانے کے لیے تصاویر، متن، آڈیو، اور ویڈیو کا استعمال کرتے ہیں۔
لیکن جیسا کہ اے آئی اور الگورڈمز جعلی خبروں کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، وہ انہیں پکڑنے میں بھی کارآمد ہیں۔
کونکورڈیا کے جینا کوڈی اسکول آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے محققین نے جعلی خبروں کی شناخت کے لیے ایک جدید اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ہمیں ایسے پوشیدہ ڈیٹا فراہم کرے گا جو یہ بتا سکے گا کہ آیا کوئی خاص خبر جعلی ہے یا نہیں۔
اسموتھ ڈیٹیکٹر نامی یہ اے آئی ماڈل ایک گہرے نیورل نیٹ ورک کے ساتھ ایک ممکنہ الگورڈم کو ملا کر کام کرتا ہے۔
یہ مشترکہ خبروں کے متن اور تصاویر میں غیر یقینی مواد اور اہم نمونوں کو تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ماڈل نے اس تکنیک کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس اور ویبو کے ٹیکسٹ اور امیج ڈیٹا سے سیکھا ہے۔
پی ایچ ڈی لولو اوجو نے کہا کہ اسموتھ ڈیٹیکٹر ممکنہ الگورڈمز کے غیر یقینی مواد اور آخرکار خبروں کی صداقت کی شناخت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سے پیچیدہ نمونوں کو بے نقاب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
news
12,500 سال بعد ناپید بھیڑیے کی واپسی

ایک گروپ کے سائنسدانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے بھیڑیے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے جو 12 ہزار 500 سال سے زیادہ عرصے سے ناپید تھا۔
ٹیکساس کی کمپنی Colossal Biosciences نے بتایا کہ ان کے محققین نے ناپید شدہ بھیڑیے کے دو قدیم ڈی این اے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ اور جین ایڈیٹنگ کی تکنیکیں اپنائیں، جس کے نتیجے میں تین بھیڑیوں کے بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ان بھیڑیوں کے بچوں میں دو نر ہیں، جن کی عمر چھ ماہ ہے اور ان کے نام رومولس اور ریمس ہیں، جبکہ ایک مادہ ہے جس کی عمر تین ماہ ہے اور اس کا نام خلیسی ہے، جو کہ گیم آف تھرونز کے ایک کردار کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں بھیڑیے دکھائے گئے تھے۔
کولوسل کے چیف ایگزیکٹو بین لیم نے اس کامیابی کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔
کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بھیڑیوں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا: “آپ 10,000 سالوں میں ناپید شدہ بھیڑیے کی پہلی آواز سن رہے ہیں۔ رومولس اور ریمس سے ملیں، دنیا کے پہلے جانور جو معدومیت سے واپس آئے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔