news
وزارت ہوا بازی کو لاہور کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ تیز کرنے کی ہدایت، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ اطلاعات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے) کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں مفاد عامہ کے اہم منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ 13 ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے ہر منصوبے کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات بھی پیش کیں۔
وفاقی وزیر نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کے لیے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی بھرپور ہدایت کی۔
نیز اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی اس وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے بولیوں کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے لیے جانچ پڑتال کی رپورٹ پی تھری اے کو جمع بھی کرا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ پر توسیعی کام کو روک دیا تھا اور متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی سے بات چیت بھی جاری ہے جس کا اجلاس جلد شیڈول کر دیا جائے گا
وفاقی وزیر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ سعودی عرب، قطر، کویت اور آذربائیجان جیسے سرمایہ کار دوست ممالک کے ساتھ دستخط شدہ 29 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی ٹائم لائنز کا جائزہ لینے کے لئے ایک مرکوز ایجنڈا بھی تیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں توسیع کے ہدف کے تحت بینکوں کے قابل تجارتی تجاویز تیار کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کو موثر طریقے سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے جس سے پاکستان کو نمایاں فائدہ بھی ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک مشن کو اس کی حقیقی روح کے مطابق حاصل کیا جانا ضروری ہے۔
بات چیت میں نئی فریٹ کوریڈور کی ترقی کے ذریعے کراچی پورٹ پر کارگو کے بوجھ کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے وزارت میری ٹائم افیئرز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے ساتھ اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔ درپیش حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا، “بندرگاہ فی الحال کارگو کی نقل و حرکت کے لئے محدود سات گھنٹے کی ونڈو پر ہی کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے ٹرک مخصوص اوقات پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔ ریل کارگو جیسے متبادل طریقوں کی عدم موجودگی میں، ایک نئے فریٹ کوریڈور کی ترقی اہم پیشرفت ہے۔