Connect with us

news

یحیی آفریدی نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان

Published

on

پاکستان میں حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی پیدائش 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچسن کالج لاہور سے حاصل کی بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی ڈگری لی پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کرنے کے بعد کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا۔
جسٹس یحیی آفریدی نے 1990 میں بطور وکیل ہائی کورٹ سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا 2004 میں اپ سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔
یحیی آفریدی نے بطور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ کے لیے بھی اپنے خدمات انجام دیں 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے جبکہ 15 مارچ 2012 کو مستقل جج بن گئے۔
یحیی آفریدی نے 30 دسمبر 2016 میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا اور 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کیا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

مولانا طارق جمیل: میرے اکاؤنٹ میں 49 ارب نہیں، دروازے تحقیق کے لیے کھلے ہیں

Published

on

مولانا طارق جمیل

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب بے بنیاد خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے یا ان کے خاندان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 49 ارب روپے موجود ہیں اور ان کے بیٹے کی کوئی ہاؤسنگ اسکیم بھی ہے، جو کہ مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد باتیں ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا، میں صرف ان دو چیزوں پر وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مگر کروڑوں یا اربوں روپے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔ میں نے 52 سال اللہ کے دین کے لیے وقف کیے ہیں، اور کبھی حرام مال کی طرف نگاہ تک نہیں ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری زندگی لوگوں کو حلال رزق، سچائی اور دیانتداری کی تلقین کرتے گزری ہے۔ اگر میں نے بھی وہی کام کیے ہوتے جن سے منع کرتا ہوں تو میری ساری محنت اور دعوت کا اثر ختم ہو جاتا۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کو غلط لقمہ نہیں کھلایا اور نہ کبھی کوئی غیر قانونی طریقہ اپنایا۔

مولانا طارق جمیل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ ان کی نیک نیتی کو سمجھنے کے بجائے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

جاری رکھیں

news

شاہ محمود قریشی: جیل میں بیٹھ کر وہ کیا جو باہر کی قیادت نہ کر سکی

Published

on

شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی کی باہر موجود قیادت جو نہ کر سکی، وہ میں نے جیل میں بیٹھ کر کر دکھایا ہے۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے 2013ء اور 2018ء میں عمر کوٹ میں پی ٹی آئی کو متعارف کرایا، پی ٹی آئی کا جھنڈا اور انتخابی نشان “بلا” میں خود عمر کوٹ سندھ لے کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15 اپریل کو عمر کوٹ میں پانی کے مسئلے پر احتجاج ہو رہا ہے اور میں جیل میں بیٹھ کر اس احتجاج کی قیادت کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور جے یو آئی کی قیادت کا شکر گزار ہوں، پانی کے مسئلے پر سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ منصوبہ منظور ہونے کے وقت اس میں چھ نہریں شامل تھیں، پیپلز پارٹی کو تب بھی سب معلوم تھا لیکن تب کوئی آواز نہیں اٹھی، جب ارسا نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا تو تب بھی پیپلز پارٹی خاموش تھی، اب جب سندھ میں عوامی احتجاج شروع ہوا تو انہوں نے بھی رونا دھونا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کافی عرصے سے کام جاری تھا اور زمین بھی حاصل کی جا رہی تھی، تب کسی کو اعتراض نہیں تھا۔

شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہا ہے جب کہ سندھ میں عوام سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کی حقیقت جان چکی ہے، زرداری خاندان “بھٹو” بن کر عوام کو دھوکہ دے رہا ہے، بھٹو کا وارث صرف بھٹو ہو سکتا ہے، زرداری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف نام رکھنے سے کوئی بھٹو کا وارث نہیں بن سکتا، بلاول درحقیقت “حاکم زرداری” کا وارث ہے نہ کہ ذوالفقار علی بھٹو کا۔ اب “زر” اور “زرداری” کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔ آخر میں انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ عمر کوٹ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~