Connect with us

news

ارشد شریف پاکستانی صحافی مصنف اور نیوز اینکر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال کا عرصہ بیت گیا

Published

on

ارشد شریف پاکستانی صحافی مصنف اور نیوز اینکر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال کا عرصہ بیت گیا
ارشد شریف
نے پاکستانی صحافی مصنف اور نیوز اینکر کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیں تحقیقاتی صحافت میں انہیں خصوصی مہارت حاصل تھی انہوں نے اپنی صحافتی زندگی میں ملکی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بہت سے سیاسی واقعات کا احاطہ کیا
ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب ایک روڈ بلاک پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تاحال ان کی موت کی شفاف آزاد اور موثر تحقیقات نہیں ہو سکیں ان کی موت کے حوالے سے انصاف ابھی تک مفقود ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

تین ریسرچرز کی ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں واپسی، جسٹس یحییٰ آفریدی

Published

on

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق انہوں نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا ہے
واپس بلائے جانے والے ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔یہ تینوں ریسرچرز جسٹس منظور علی شاہ کے ٹیم ممبر تھے
چند دن قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نئے سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیے گیے تھے
یاد رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے لحاظ سے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر بنے ہیں۔

جاری رکھیں

news

مفتی قوی کہتے ہیں آپ حسین وجمیل ہیں، وینا ملک

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنےحالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، مفتی صاحب سب کے بارے میں سب جانتے ہیں ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال کیا ہی کمال کا ہے
حال ہی میں اداکارہ و انہوں نے بگ باس میں شرکت کی اور ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت اچھا لگا لیکن اب تک یہ سمجھ نہیں پائی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مجھے اس شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے متعلق بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر درج کی جاتی ہے کہ 56 کیمرے گھر کے اندر اور 56 کیمرے گھر سے باہر ہر وقت سب کچھ
ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر ان کی مرضی پر ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔ مفتی قوی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے رہتے ہیں، ان کےڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھےبھی کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا ؟
وینا ملک نے کہا بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا،
اس کا مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے بھی کیا تھا، جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔
وینا نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ کسی کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائے گا نہیں معلوم کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے ماضی میں ایک دفعہ اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے اچھی طرح واقف ہیں وہ میرے ساتھ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~