news
یحیی آفریدی نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان
پاکستان میں حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی پیدائش 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچسن کالج لاہور سے حاصل کی بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی ڈگری لی پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کرنے کے بعد کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا۔
جسٹس یحیی آفریدی نے 1990 میں بطور وکیل ہائی کورٹ سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا 2004 میں اپ سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔
یحیی آفریدی نے بطور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ کے لیے بھی اپنے خدمات انجام دیں 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے جبکہ 15 مارچ 2012 کو مستقل جج بن گئے۔
یحیی آفریدی نے 30 دسمبر 2016 میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا اور 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کیا