news
کیس عام بینچ سنے گا یا آئینی بینچ
ریمارکس جسٹس منصور علی شاہ، سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں پر کیس کی سماعت کو دو ہفتوں جبکہ مسابقتی کمیشن کیس پر سماعت کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور شدہ 26 ویں آئینی ترمیم کے متعلق اپنے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو اٹارنی جنرل کی مصروفیات ختم ہو گئی ہیں اگلی سماعت پر پیش ہوں گے انہوں نے مسابقتی کمیشن کے متعلق آئینی درخواست پر سوال اٹھایا کہ کیا یہ کیس اب آئینی بینچ میں جائے گا یا ہم بھی اس کیس کو سن سکتے ہیں اب تو ایسا لگتا ہے کہ یہ سوال سپریم کورٹ میں ہر روز پیدا ہوگا کہ کیس عام بینچ سنے گا یا آئینی بینچ
جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چلیں جی اب آپ جانیں یا آپ کا آئینی بینچ جانے
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے مقدمات کی سماعت کی اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے پیش کیے جانے والے کیس پر سماعت کے دوران ان کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ ہوا جس میں جسٹس منصور شاہ نے سوال کیا کہ کیا موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی جاری نہیں ہوا پھر جسٹس منصور نے کہا اٹارنی جنرل کہاں ہے جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل کل رات مصروف تھے اس لیے نہیں آئے جسٹس منصور علی شاہ نے مسکرا کر کہا اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہوگی آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں عدالت نے کیس کی سماعت کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا
مسابقت کی کمیشن کے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف اپیل پر دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کا بھی تذکرہ کیا
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا یہ کیس اب آئینی بینچ میں جائے گا یا ہم بھی اس کیس کی سماعت کر سکتے ہیں یوں لگتا ہے کہ یہ سوال ہر روز سپریم کورٹ میں سر اٹھائے گا کہ کیس عام بینچ سننے گا یا آئینی بینچ جس پر وکیل فروخ نسیم نے کہا کہ سیاسی کیسز اب تو آئینی کیسز بن گئے ہیں جسٹس منصور علی شاہ نے تین ہفتوں تک کے لیے کیس کی سماعت کو ملتوی کر دیا اور کہا کہ اس وقت تک صورتحال واضح ہو جائے گی اور ویسے بھی ہمیں خود بھی سمجھنے کے لیے کچھ وقت چاہیے جسٹس عائشہ ملک نے کہا نئی ترمیم کو دیکھ لیں آرٹیکل 199 والا کیس یہاں نہیں بن سکتا بعد ازاں دونوں کیسوں کی سماعت کو ملتوی کر دیا گیا
news
حکومت کا آئی ٹی شعبے میں بڑے منصوبوں کا اعلان، اسلام آباد میں سپر ایپ اور آئی ٹی پارک کا قیام
اسلام آباد میں منعقدہ “لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اگر پاکستان نے خود کو ہم آہنگ نہ کیا تو پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اب زراعت، تعلیم، صحت، کامرس اور پیداوار سمیت ہر شعبے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹنگ پر ہر ایک ڈالر 49 ڈالر کماتا ہے، اور حکومت کا ہدف 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سعودی عرب تعاون کرے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے ایک “سپر ایپ” تیار کی جا رہی ہے جبکہ “اسمارٹ اسلام آباد” کا پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بزنس کی آن لائن رجسٹریشن اور اجازت آسان بنائی جائے گی، جیسا کہ چین کے شہر شیزن میں ہوتا ہے۔
شزہ فاطمہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔
news
پاکستان اور برطانیہ کا سکیورٹی و انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی، اور سرحد پار جرائم کی روک تھام جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے۔
لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل باعزت طریقے سے جاری ہے، جبکہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر طبقے کی جانب سے عظیم قربانیاں دی ہیں، اور اس جنگ میں عالمی برادری بالخصوص برطانیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپسی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔