news

میجر معیز،جنوبی وزیرستان میں شہید، بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے

Published

on

قوم کے عظیم ہیرو میجر معیز ، جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا، جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 جون کو سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی، جس میں بھارت کے حمایت یافتہ “فتنہ الخوارج” کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کر دیا گیا۔ آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے میجر عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے۔ 37 سالہ میجر معیز کا تعلق چکوال سے تھا جبکہ 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔ میجر معیز کو ان کی بہادری اور خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاک فوج ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ان عظیم سپوتوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کر رہی ہیں۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version