سیاست
شہباز شریف کا نام لیے بغیر بلاول بھٹو کو جواب
Nulla pariatur. Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui officia deserunt mollit anim id est laborum.
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نام لیے بغیر بلاول بھٹو زرداری کو جواب دے دیا۔
بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ آپ نواز شریف کو موقع دیں، وہ جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بنائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، الیکشن جیتے تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔
news
پاکستان اور برطانیہ کا سکیورٹی و انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی، اور سرحد پار جرائم کی روک تھام جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے۔
لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل باعزت طریقے سے جاری ہے، جبکہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر طبقے کی جانب سے عظیم قربانیاں دی ہیں، اور اس جنگ میں عالمی برادری بالخصوص برطانیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپسی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
news
عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی اور رہائی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔ تاہم عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ ڈویژن بینچ کی جانب سے جوڈیشل آرڈر جاری ہو چکا ہے، اس لیے ہم براہِ راست کوئی تاریخ نہیں دے سکتے، مگر سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں بھی دیکھی جائیں گی۔
سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے وکیل ظہیر عباس اور عثمان گل، جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے سزا معطلی کی درخواستیں مقرر کرنے کی تاریخ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے مذکورہ وضاحت دی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔