Connect with us

سیاست

جہانگیر ترین کا ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سربراہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ ملتان میں خطاب کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور ہم […]

Published

on

Photo: sahafat

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سربراہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں خطاب کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور ہم مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے، عوام سے کہتا ہوں اچھے لوگوں کو ووٹ دیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت جھوٹے بیانیے پر آگ سے کھیل رہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں

Published

on

جنرل احمد شریف چوہدری

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے اور من گھڑت بیانیے کی بنیاد پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، جبکہ دنیا اب بھارت کی حقیقت کو جان چکی ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی بالغ نظری سے بھارتی الزامات کا جواب دیا ہے، لیکن اصل تنازع ابھی بھی موجود ہے اور کسی بھی وقت صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 10 مئی کے بعد کئی دن گزر چکے ہیں، لیکن بھارت میں اب بھی جھوٹ پر مبنی بیانیہ چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں اور کسی بھی فوجی تصادم کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہوگا۔ ایٹمی جنگ نہ صرف ناقابل تصور بلکہ باہمی تباہی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شدت پسند واقعے میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو بھارت انہیں فراہم کرے، ہم خود کارروائی کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت امن کی فضا قائم ہے اور قوم اس کا جشن منا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر چند سال بعد بھارت ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے، اور یہ اس کی پرانی عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنہ الخوارج” پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ نہ صرف شریعت بلکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یہ لوگ مساجد کو پناہ گاہ بنا کر ان کا تقدس پامال کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں تاکہ جوابی کارروائی سے بچ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے لبادے میں چھپ کر دہشتگردی کر رہا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ بھارت اس صورتحال کو اپنی داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت میں اس وقت کوئی ذمہ دار سیاسی قیادت موجود ہے؟

جاری رکھیں

news

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر کی تقریب ملتوی

Published

on

جنرل سید عاصم منیر


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کے لیے ایوان صدر میں آج شام 4 بجے منعقد ہونے والی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتوی ہونے کی ممکنہ وجوہات میں جنرل عاصم منیر کی ذاتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے میں بچوں کی شہادت کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اپنے اعزاز کو قوم، مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، افسران، اور شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی خدمات اور قیادت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ دن ان محافظوں کے عزم، قربانی اور ایثار کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~