Connect with us

news

پی ٹی آئی کا اسلام آباد احتجاج روکنے کے لیے پنجاب سے 10 ہزار 700 اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی، عظمی بخاری

Published

on

عظمی بخاری

صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے 10700 پولیس اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے یہ مراسلہ اے آئی جی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعت عظمی بخاری نے کہا کہ مرنے مارنے والوں کے لیے ریاست کے پاس اے سے زیڈ تک تمام پلان موجود ہیں گزشتہ لانگ مارچ میں خیبر پختون خواہ کا 81 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا تھا اب 58 کروڑ روپے کی بات کی جا رہی ہے
ہر ایم پی اے ،ایم این اے کو دو چار لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں یہ صوبے کے پیسے ہیں کسی کے باپ کے نہیں اور بعد میں پی ٹی آئی والوں کو پشاور ہائی کورٹ چھڑانے کے لیے آ جاتی ہے اور اس طرح یہ پشاور ہائی کورٹ کے ذریعے ریلیف حاصل کر لیتے ہیں
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے یہ واضح کہہ دیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف جہاد پر نکلے ہیں اور مرنے مارنے آرہے ہیں اور ان کے پاس پاس اے بی سی پلان ہے میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ریاست کے پاس اے سے زیڈ تک تمام پلان موجود ہیں میں یہ پیغام دیتی ہوں کہ کسی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ پاکستان کی بربادی انہیں نظر ہی نہ آئے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیزیں بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں اسی لیے سائبر کرائم کے حوالے سے ایف آئی اے کو ری آرگنائزڈ کیا جا رہا ہے
دوسری جانب پنجاب پولیس نے امن و امان کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لیے 10700 پولیس اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے یہ نفری مختلف یونٹس، اضلاع اور ونگز سے حاصل کی جائے گی3500 کی نفری پی ایچ پی سے, پی سی سے ایک ہزار اہلکاروں کی نفری لی گئی ہے جبکہ 3 ہزار اہلکاروں کی نفری پہلے سے موجود ہے ایس پی یو سے ایک ہزار اور ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے ایک ہزار دو سو اہلکار سٹینڈ بائی کر دیے گئے ہیں
اے آئی جی کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گجرانوالہ ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار سٹینڈ بائی اور 400کی نفری پہلے سے ہے
شیخوپورہ ،اوکاڑہ200ننکانہ صاحب 100بہاولنگر200بہاولپور ،مظفر گڑھ سے300 اہلکار سٹینڈ بائی کر دیے گئے ہیں نیز یہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے مسلح ہے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

قلعہ عبداللہ میں دہشت گرد حملہ ناکام، 2 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

Published

on

قلعہ عبداللہ

صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات، دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں تمام 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے، جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، تاہم اس کارروائی کے دوران 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت نائیک طاہر خان، جن کی عمر 39 سال تھی اور جو ضلع ٹانک کے رہائشی تھے، اور لانس نائیک طاہر اقبال، جن کی عمر 26 سال تھی اور وہ ضلع کرک کے رہائشی تھے، دونوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، تاکہ اس گھناؤنے عمل کے مجرموں کو پکڑا جا سکے۔

جاری رکھیں

news

چینی ایپ ڈیپ سیک نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Published

on

ڈیپ سیک


مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چینی کمپنی کی ایپ ڈیپ سیک نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ایپ لانچ ہوتے ہی امریکا اور یورپ میں مقبول ہو گئی، جہاں اسے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس کی غیر متوقع مقبولیت نے امریکا اور یورپ کی ٹیک کمپنیوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

امریکا میں ڈیپ سیک کی اچانک مقبولیت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد امریکی انڈسٹری کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک نے کہا کہ چینی ایپ متاثر کن ہے، لیکن وہ اس سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈیپ سیک اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ حساب، کوڈنگ، اور دیگر معاملات میں اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل سے مقابلہ کر سکتی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ عارضی طور پر ایپ کی رجسٹریشن محدود کر رہے ہیں، کیونکہ ان کی ایپ پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سنگاپور میں ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت کی پوری صنعت کی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتی ہے۔

چینی وزیراعظم نے ڈیپ سیک ایپ کی شاندار کامیابی پر کمپنی کے مالک کو سراہا ہے۔ یہ ایپ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~