Connect with us

news

وزیراعلیٰ مریم نواز کی لیڈرز فارٹو مارو ایوارڈز 2024 کی تقریب میں شرکت

Published

on

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پوزیشن ہولڈرز کی تقریب سے خطاب
بہت پیارے لائق فائق پوزیشن ہولڈرز، ٹاپرز،ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دیتی ہوں -مریم نوازشریف
آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ پوزیشن ہولڈرز بچے ہیں جو سامنے بیٹھے ہیں -مریم نوازشریف
سہولت،ماحول اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا، زبردست رزلٹ لانا اورملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ان بچوں کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں -مریم نوازشریف
میں پوزیشن ہولڈرز بچوں سے ملنے کا شدت سے انتظار کررہی تھی-مریم نوازشریف
کل گھر جاتے سوچ رہی تھی کہ 2011میں شہبازشریف صاحب نے لیپ ٹاپ سکیم شروع کی، تقسیم کرنے مجھے بھی بھیجا تب میرٹ پر آنے والے طلبہ کو گارڈ آف آنر دیا جاتاتھا-مریم نوازشریف
وزیرتعلیم رانا سکندر کو فون کال کر کے کہاکہ پوزیشن ہولڈرز ہمارے سر کا تاج ہے، ان کوگارڈ آف آنرنہیں دینا تو کن کو دینا ہے-مریم نوازشریف
بچوں نے نا مساعد حالات کے باوجود اعلی پوزیشنز حاصل کیں، جس جس نے اس کامیابی میں کردار ادا کیا ان سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں -مریم نوازشریف
جیسے ایک ماں خوشی ہوتی ہے، بچوآپ کی کامیابی پر میں ویسے ہی خوش ہوں -مریم نوازشریف
میں جیل بھی گئی ہوں مقدمات بھی رہے ہیں، پر آنکھ میں کبھی آنسو نہیں آیا لیکن پوزیشن ہولڈر بچوں کو گارڈ آف آنر دیکھ کر آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے-مریم نوازشریف
آپ کے والدین جنہوں نے آپ کو اس مقام پر پہنچایا ان کو سلام پیش کرتی ہوں -مریم نوازشریف
پوزیشن ہولڈرز بچو میں کسی کا والد مزدوری کرتا ہے، کسی کا فیکٹری میں ملازم ہے، ایسے حالات میں اس مقام تک پہنچنا کوئی عام بات نہیں -مریم نوازشریف
آپ کے پاس وسائل اور مواقع ہوں تو آپ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں بھی ریکارڈ زقائم کرو-مریم نوازشریف
الحمدللہ بہت خوشی ہے کہ پنجاب کے 9بورڈز کے 138پوزیشن ہولڈرز میں 70بیٹیاں اور68بیٹے ہیں -مریم نوازشریف
میرے لئے بیٹے اوربیٹیاں دونوں برابر ہیں لیکن بیٹیوں کو مواقع کم ملتے ہیں، بچیوں کی شاندار پرفارمنس پر مجھے بہت فخر ہے-مریم نوازشریف
آپ کو سہولیات میسر ہوں یا نہ ہوں لیکن ایک بات ہمیشہ یادرکھنا کہ اللہ کے نظام میں نا انصافی نہیں -مریم نوازشریف


آپ سب نے پوزیشنز لیں، ٹاپ کیا،آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ اگر اللہ نے یہاں پہنچایا تو انشاء اللہ محنت کی تو آگے بھی لے جائے گا-مریم نوازشریف
کل میری جگہ پہ آپ میں سے کوئی بچہ یا بچی فرائض سرانجام دے رہاہوگا-مریم نوازشریف
گزشتہ حکومت میں تعلیم کے منسٹر کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا،وزیر تعلیم ایک پڑھے لکھے انسان ہیں اور ان کی ٹیم بھی بہت محنتی ہے-مریم نوازشریف
مجھے یقین ہے کہ آئندہ سال گورنمنٹ سکولوں کے ٹاپر ز او رپوزیشن ہولڈرز کی تعداد مزید بڑھے گی-مریم نوازشریف
تعلیم اور صحت دل کے سب سے زیادہ قریب ہیں، یہ سیکٹرز ترجیحات میں نمبرون پر ہیں -مریم نوازشریف
پنجاب میں 49ہزار کے قریب سکول ہیں، بڑی بات نہیں کرتی لیکن وعدہ ہے سرکاری سکول میں ہر آنے والے دن میں تعلیم و تربیت کا معیار بہتر ہوگا-مریم نوازشریف
جب سے حکومت میں آئے ہیں محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کررہے ہیں، کچھ شارٹ ٹرمز اور کچھ لانگ ٹرمز ریفارمز متعارف کرائی گئی ہیں -مریم نوازشریف
انشاء اللہ 5سال میں پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹر کی شکل بدل جائے گی-مریم نوازشریف
محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ دانش سکول میانوالی کے بچے نے لاہور بورڈ ٹاپ کیا ہے-مریم نوازشریف
دانش سکول شہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے-مریم نوازشریف
آفس میں بیٹھے نوازشریف اور شہبازشریف کا سوچتی ہوئی تو احساس ذمہ داری بڑھ جاتاہے کہ ان سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہوگا-مریم نوازشریف
مری میں سکو ل وزٹ کے دوران مڈل کلاس کی بچی کے ہاتھ نہ ہونے کے بارے میں معلوم ہوا،فوری طورپر ڈاکٹرز بھیجے اور الحمد للہ بچی کا آرٹیفشل ہاتھ لگا دیا گیاہے-مریم نوازشریف
بچے سکولو ں میں بھوکے آتے ہیں، سکول میل پروگرام شروع کررہے ہیں -مریم نوازشریف
سکول میل پروگرام 5ستمبر سے شروع ہوگا، نرسری سے پانچویں کلاس کے بچوں کو غذائی کمی پوری کرنے کے لئے دودھ کے پیکیٹ مہیا کئے جائیں گے-مریم نوازشریف
سکول میل پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جنوبی پنجاب سے کررہے ہیں -مریم نوازشریف
25ارب روپے سے سکالر شپ سکیم شروع کررہے ہیں -مریم نوازشریف
سکالر شپ سکیم سے ذہین بچے لمز، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، آئی بی اے، کامسیٹ، فاسٹ اوردیگر نامور یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کریں گے،فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی-مریم نوازشریف
سکالر شپ پروگرام ایف ایس سی کے بعد شروع ہوگا -مریم نوازشریف
جتنے بھی ٹاپرز اور پوزیشن ہولڈرز یہاں بیٹھے ہیں سکالرشپ پروگرام میں شامل کئے جائیں گے-مریم نوازشریف
بچے جہاں پڑھنا چاہتے ہیں پڑھیں، آپ کی فیس ہمارے ذمہ ہے-مریم نوازشریف
ہم نے اپنے بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم اور ڈنڈے نہیں تھمانے بلکہ اعلی ڈگریاں، سکلز اور لیپ ٹاپ تھمانے ہیں -مریم نوازشریف
طلبہ کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم شروع کردی گئی ہے جن کے پاس سوار ی نہیں دہکے کھانے پڑھتے ہیں،ان بائیکس سے بہت مستفید ہوں گے-مریم نوازشریف
ای بائیکس کی تعداد بڑھا رہے ہیں تاکہ ہر طالبعلم کے پاس اپنی سوار ی موجود ہو-مریم نوازشریف
61 تحصلیوں میں سکولوں کو بس سروس فراہم کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ ہرسکول میں فری ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے-مریم نوازشریف
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی سب سے پہلی آرٹیفشل انیٹلی جنس یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں -مریم نوازشریف
آرٹیفشل انیٹلی جنس یونیورسٹی میں اعلی تعلیم دی جائے گی، آئی ٹی کی وہ سکلز مہیا کریں گے جن کی دنیا میں بہت زیادہ مانگ ہے-مریم نوازشریف
آئی ٹی سکلز حاصل ہونے کے بعد نوجوان در بدر بھٹکے گا نہیں، نوکری جلد ملے گی او روالدین کو ان کی محنت کا ثمر ملے گا-مریم نوازشریف
جوبچے ماں باپ کی عزت و تکریم کرتے ہیں ان کو دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی-مریم نوازشریف
ماں باپ کی زندگی کے دوران ان کی قدر اوراحترام کرنا چاہیے جو انہوں نے کیا اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، بعد میں صرف پچھتاوے ہی رہ جاتے ہیں -مریم نوازشریف
ماں باپ کو کبھی مڑ کرجواب نہیں دینا، خاموشی او راحترام سے ان کی بات سننی ہے-مریم نوازشریف
والدین کے رخصت ہو جانے کے بعد والدین بہت یاد آتے ہیں،جو خدمت نہیں کرتے ان کے پچھتاوے ختم نہیں ہوتے-مریم نوازشریف
میری والدہ محترمہ مجھے سمجھاتی تھی کہ میرے علاوہ اگر کسی کی عزت کرنی ہے تو وہ استاد ہے،آپ کے اساتذہ کو آپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں – مریم نوازشریف
اساتذہ سے کہتی ہوں کہ آپ صرف ڈیوٹی نہیں کررہے بلکہ ملک کے مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں،جاب سمجھ کر نہیں ذمہ داری سمجھ کر فرائض سرانجام دیں -مریم نوازشریف
ملک سے محبت کریں، جو فیصلہ کریں قومی جھنڈے کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں، ہمیشہ اچھی راہ چنیں -مریم نوازشریف
2 ماہ کے لئے بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کو 45ارب روپے کا ریلیف دیاہے-مریم نوازشریف
خوشی ہے کم ازکم 2ماہ تو عوام سکون اورخوشی سے رہیں گے-مریم نوازشریف
2 ماہ کے ریلیف کے بعد بہت بڑا سولر پروگرا م لا رہے ہیں جو ہمیشہ کے لئے بھاری بلوں سے نجات دے گا-مریم نوازشریف
کسی نے بجلی میں دئیے گئے ریلیف کو بے و قوفی کہاہے، مجھے ہنسی آئی کہ کرپشن پر، گاڑیوں پر، جہازوں پر، پروٹوکول پر پیسے لگانا بے و قوفی نہیں لیکن عوام کو ریلیف دینا ان کی نظر میں بے و قوفی ہے-مریم نوازشریف
ان حالات میں عوام کو 2ماہ کا ریلیف بھی ملے، تو بھی میں خوش ہوں کیونکہ ہم تو ریلیف دینے آئے ہیں -مریم نوازشریف
دفتر میں بیٹھ کر کبھی حالات کا پتہ نہیں چلتا، اس لئے مختلف جگہوں کے دورے کرتی ہوں،اداروں اور ہسپتالوں میں جاتی ہوں -مریم نوازشریف
دفتر میں تو بس رپورٹس پیش کی جاتی ہے جس میں سب اچھا بتایا جاتاہے، سڑک پر اور فیلڈ میں جاکر اصل حقیقت اشکار ہوتی ہے-مریم نوازشریف
جب کوئی کام کرتا ہو اسے میڈیا پر آکر بانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ سب کو نظرآرہا ہوتاہے-مریم نوازشریف
وفاقی حکومت نے پاکستان بھر 200تک یونٹ کے صارفین کو ریلیف دیاہے -مریم نوازشریف
میں پاکستانی پہلے ہوں اور پنجابی بعد میں، ہمیں پنجاب کے لئے ریلیف تحفے میں نہیں ملابلکہ بجٹ سے اخراجات کم کر کے ریلیف دیا ہے-مریم نوازشریف
پنجاب کی عوام کو ریلیف ملنے پر چیخ و پکار شروع ہوگی ہے، گورننس کے حالات یہ ہیں کہ عوامی ریلیف سے بھی لوگوں کو تکلیف ہے-مریم نوازشریف
تمام صوبے بھی اپنے شہریوں کو ریلیف دے سکتے ہیں، تنقید کی بجائے آگے بڑھیں اور عوام کو ریلیف دیں -مریم نوازشریف
عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو بیوقوفی کہنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے-مریم نوازشریف
پوزیشن ہولڈرز بچوں کو کہتی ہوں کہ کوئی آپ کامخالف ہو یا نہ پسند ہو آپ کو تہذیب یافتہ طریقے سے بات کرنی ہے-مریم نوازشریف
جو بھی آپس میں لڑائے، ہاتھ میں ہتھیار تھمائے، ملک پر حملہ کرائے وہ کبھی بھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا-مریم نوازشریف
بچوں کو سیاسی ایندھن بنایا گیا، 9مئی حملہ کرنے والے جیلوں میں پڑے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں،ان کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے-مریم نوازشریف
بچو آپ نے ہی ملکی سیاست کوتشدد، گالی گلوچ او ربد تمیزی سے پرفارمنس، خدمت اور کارکردگی کی طرف لے آنا ہے-مریم نوازشریف
جو سیاسی جماعت فتنہ پھیلائے میں اسے سیاسی جماعت نہیں سمجھتی، سیاست کامطلب خدمت ہے، فتنہ پھیلانے والی جماعتیں سیاست کی حقدار نہیں -مریم نوازشریف
بچے اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا، ملکی ترقی کے لئے اپنا عقل استعمال کریں اور ایک روشن مثال بنیں -مریم نوازشریف
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے، اللہ تعالی آپ کو کامیابی عطا فرمائے-مریم نوازشریف

news

ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت جھوٹے بیانیے پر آگ سے کھیل رہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں

Published

on

جنرل احمد شریف چوہدری

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے اور من گھڑت بیانیے کی بنیاد پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، جبکہ دنیا اب بھارت کی حقیقت کو جان چکی ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی بالغ نظری سے بھارتی الزامات کا جواب دیا ہے، لیکن اصل تنازع ابھی بھی موجود ہے اور کسی بھی وقت صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 10 مئی کے بعد کئی دن گزر چکے ہیں، لیکن بھارت میں اب بھی جھوٹ پر مبنی بیانیہ چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں اور کسی بھی فوجی تصادم کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہوگا۔ ایٹمی جنگ نہ صرف ناقابل تصور بلکہ باہمی تباہی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شدت پسند واقعے میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو بھارت انہیں فراہم کرے، ہم خود کارروائی کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت امن کی فضا قائم ہے اور قوم اس کا جشن منا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر چند سال بعد بھارت ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے، اور یہ اس کی پرانی عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنہ الخوارج” پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ نہ صرف شریعت بلکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یہ لوگ مساجد کو پناہ گاہ بنا کر ان کا تقدس پامال کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں تاکہ جوابی کارروائی سے بچ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے لبادے میں چھپ کر دہشتگردی کر رہا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ بھارت اس صورتحال کو اپنی داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت میں اس وقت کوئی ذمہ دار سیاسی قیادت موجود ہے؟

جاری رکھیں

news

ایپل کی سالانہ WWDC کانفرنس 9 جون سے، نئے AI فیچرز کی رونمائی متوقع

Published

on

ایپل


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس (WWDC) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جو 9 جون سے 13 جون 2025 تک جاری رہے گی۔ کمپنی کے مطابق اس دوران اپنی تمام اہم مصنوعات کے نئے سافٹ ویئر اپڈیٹس پیش کیے جائیں گے۔

ایونٹ کا آغاز 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم سے ہوگا جو ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر نشر کی جائے گی۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔

اس بار ایپل کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپل اس کانفرنس میں نئے AI فیچرز متعارف کرائے گا، جن میں Apple Intelligence نامی برانڈڈ AI ٹولز کی مزید بہتری یا توسیع شامل ہو سکتی ہے۔

WWDC ایونٹ ہر سال ایپل کے ڈیویلپرز اور صارفین کے لیے مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں iOS، macOS، watchOS اور دیگر پلیٹ فارمز کی اپڈیٹس شامل ہوتی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~