Connect with us

news

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل معیشت پر زور

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہے تاکہ نظام میں شفافیت آئے اور صارفین کو سہولت میسر ہو۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومت سے عوام اور عوام سے حکومت کی ادائیگیوں کا مکمل نظام ڈیجیٹل کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو اور سسٹم میں آسانی پیدا ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے کیش لیس اکانومی کا نفاذ آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں “راست” نظام کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی ستمبر تک تقرری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم 7.5 بلین سے 15 بلین روپے تک لے جانے کا ہدف طے کیا گیا۔ عوامی آگہی مہم، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے آلات پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے، اور ترسیلات زر کو بھی ڈیجیٹائز کرنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نے “راست” کو اسلام آباد سٹی ایپ سے منسلک کرنے، شہر میں وائی فائی اور ای لائبریریوں کے قیام، اور QR کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو فروغ دینے کی بھی ہدایات دیں۔ کمرشل پوائنٹس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ہدف 2 ملین سیل پوائنٹس مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پینشنز اور کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل نظام پر منتقل کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں کیش لیس اکانومی کا نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

حافظ نعیم کا ممالک سےاسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ

Published

on

حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشیا میں ہونے والی مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025 (MUNIF) سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی دنیا کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ 71ویں سالانہ موتمر کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد، معاشی و تجارتی تعاون اور نوجوان نسل کے تبادلے جیسے اقدامات کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استعماری قوتوں، خصوصاً امریکہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں اور ان سے نجات ناگزیر ہے۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء اور دانشور شریک ہوئے جن میں نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشین اسلامی پارٹی (PAS) کے قائد اور معروف اسلامی سکالر عبدالہادی اواغ سے بھی ملاقات کی، جس میں فلسطین، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامی تحریکوں کے درمیان ہم آہنگی، امن اور ترقی کے لیے جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ حافظ نعیم نے خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM) کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا امکان

Published

on

پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 سے دستبرداری پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے لیے حکومت سے مشاورت طلب کر لی گئی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاک بھارت میچ میں متنازعہ کردار ادا کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا پاکستان کا مطالبہ آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ ہینڈ شیک تنازع میں پائی کرافٹ کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے اور انہوں نے کسی دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پی سی بی نے اس مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریفری کو نہیں ہٹایا گیا تو پاکستان باقی میچز نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے حکومت سے رائے مانگی ہے اور ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر فیصلہ کیا جا سکے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے کرکٹ کی روح کے خلاف اقدامات کیے اور ان کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~