news
بھارت کی ڈرون جارحیت: پاک فوج کے 4 جوان زخمی، سندھ میں 1 شہری شہید
0راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈرونز بھیجے۔ ان حملوں کے دوران لاہور میں ایک ڈرون گرنے سے پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے، جب کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک کسان شہید اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور، کراچی اور دیگر علاقوں میں ڈرون بھیجے گئے جنہیں پاک فوج نے کامیابی سے مار گرایا۔ متعدد ڈرون جاسوسی کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے بھی لیس تھے۔ لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرایا گیا ایک ڈرون حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا تھا، جسے سسٹم جام کر کے نیچے گرایا گیا۔ دھماکے سے ارد گرد کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چکوال کے علاقے دیوالیاں، شیخوپورہ کے باہومان، گجرات کے پیر جنڈ، اور کراچی کے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ گجرات میں ایک ڈرون کا حصہ ایک شہری کے گھر میں جا گرا لیکن خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کی ہر حرکت کا موثر جواب دیا جائے گا، اور پاکستانی خودمختاری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام مقامات پر سیکیورٹی ادارے ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
news
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کر لیا
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔چینی سائنس دانوں سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کے ذریعے بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی مضبوط ڈسک وجود میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ہیرا ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے، جبکہ یہ قدرتی ہیروں سے زیادہ مضبوط بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت والا ہیرا 1967 میں امریکا کی ریاست ایریزونا میں گرنے والے شہابی پتھر کینیون ڈائیابلو میں دریافت ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا زمین اور شہابِ ثاقب کے تصادم کے دوران پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور درجہ حرارت کے باعث گریفائٹ سے تشکیل پایا تھا۔
news
محمد اورنگزیب کا مؤقف: معیشت میں استحکام
کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت منعقدہ جاب و ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے اور تین بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کر رہا ہے اور جیسے جیسے استحکام آئے گا صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، شرح سود کو واحد مسئلہ نہ سمجھا جائے کیونکہ پائیدار ترقی ہی اصل ہدف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنائیں، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور ہمیشہ بہترین کی جستجو رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کامیابی سے جاری ہے اور پاکستان تیزی سے اے آئی ورلڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے