news
زیادہ اسکرین ٹائم سے نوعمر لڑکیوں میں نیند کی خرابی اور ڈپریشن کا خطرہ
ایک نئی تحقیق نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ وہ نوعمر لڑکیاں جو اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر بہت زیادہ وقت گزارتیں ہیں، ان میں نیند کے مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
محققین نے پی ایل او ایس گلوبل پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جو لڑکیاں زیادہ وقت اسکرین پر گزارتیں ہیں، ان کی نیند کے معیار اور دورانیے دونوں میں کمی آتی ہے۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ اسکرین ٹائم نوجوانوں کی رات کی نیند میں خلل ڈالتا ہے، جو ان کے جاگنے اور سونے کے اوقات کو متاثر کرتا ہے۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیند کی خرابیاں لڑکیوں میں بعد میں ڈپریشن کی علامات سے جڑی ہوئی ہیں، جبکہ یہ اثر لڑکوں میں نہیں دیکھا گیا۔
سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم، سیبسٹین ہوکبی نے کہا کہ ہم نے یہ پایا کہ جن نوعمر لڑکیوں نے اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے کی اطلاع دی، ان میں وقت کے ساتھ ساتھ نیند کی خرابیاں بڑھ گئیں۔ اس کے نتیجے میں خاص طور پر لڑکیوں میں ڈپریشن کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔
news
لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، اور ملتان میں بھی بارش ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، پتوکی، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، اور سانگلہ ہل میں بھی ابر رحمت کی بوندیں گریں۔ ٹانک شہر میں تو موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ ہری پور، کرک اور ان کے مضافات میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے، اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔
آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جیسے کہ کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گڑھی شاھو، مغل پورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، ماڈل ٹاؤن، اور ٹاؤن شپ۔ قصور اور اس کے گرد و نواح میں بھی بادل برسے، جس کی وجہ سے وہاں کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔
news
اعظم سواتی کا انکشاف: عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی ہدایت دی، انتقام نہ لینے کا وعدہ
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ملک کی بھلائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کسی قسم کا انتقام نہیں لیں گے کیونکہ ان کا ملک مشکلات میں ہے۔ آج میں نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کر دی ہے، اور میرا مقصد نیک نیتی سے کوشش کرنا ہے۔
انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے روز ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد سے سوالات اٹھنے لگے کہ وہ بانی سے کیوں ملے۔ انہیں ٹمبر مافیا کا بھی کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب میرے دوست ہیں اور سب نے میرے حق میں آواز اٹھائی۔ میں اپنی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، اور میں جس مشکل میں ہوں، اس میں کوئی اور نہیں کھڑا ہو سکتا۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ کوئی بھی شخص عمران خان کے سامنے اس طرح نہیں کھڑا ہو سکتا جیسے میں کھڑا ہوں۔ عمران خان کا مشن اداروں کو آزاد کرنا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ میرے بارے میں جو کچھ کہا گیا، وہ سچ نہیں تھا، اور میں نے یہ نہیں کہا کہ میں جیل میں 1100 لوگوں کو سنبھال رہا تھا۔
میں نے 2 اپریل 2025 کو ملاقات میں اجازت مانگی کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کروں، تو عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ بات نہیں مانیں گے اور بات چیت نہیں کریں گے۔ لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملک کی خاطر میں کوئی انتقام نہیں لوں گا، کیونکہ میرا ملک مشکلات میں ہے۔ عمران خان نے نام لے کر کہا کہ ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔