news
زیادہ اسکرین ٹائم سے نوعمر لڑکیوں میں نیند کی خرابی اور ڈپریشن کا خطرہ
ایک نئی تحقیق نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ وہ نوعمر لڑکیاں جو اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر بہت زیادہ وقت گزارتیں ہیں، ان میں نیند کے مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
محققین نے پی ایل او ایس گلوبل پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جو لڑکیاں زیادہ وقت اسکرین پر گزارتیں ہیں، ان کی نیند کے معیار اور دورانیے دونوں میں کمی آتی ہے۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ اسکرین ٹائم نوجوانوں کی رات کی نیند میں خلل ڈالتا ہے، جو ان کے جاگنے اور سونے کے اوقات کو متاثر کرتا ہے۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیند کی خرابیاں لڑکیوں میں بعد میں ڈپریشن کی علامات سے جڑی ہوئی ہیں، جبکہ یہ اثر لڑکوں میں نہیں دیکھا گیا۔
سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم، سیبسٹین ہوکبی نے کہا کہ ہم نے یہ پایا کہ جن نوعمر لڑکیوں نے اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے کی اطلاع دی، ان میں وقت کے ساتھ ساتھ نیند کی خرابیاں بڑھ گئیں۔ اس کے نتیجے میں خاص طور پر لڑکیوں میں ڈپریشن کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔