کھیل

نجم سیٹھی: بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ بائیکاٹ کیا

Published

on

نجم سیٹھی کا ورلڈ کپ بائیکاٹ پر موقف

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر کیا مؤقف اختیار کرتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھیل کے تمام پہلوؤں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، وہ درست ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا، “اگر پاکستان کے بعد دیگر ممالک بھی کھڑے ہوں گے تو آئی سی سی کو واضح ہو جائے گا کہ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔” نجم سیٹھی نے یاد دلایا کہ ان کے دورِ چیئرمین شپ میں ہی ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا گیا تھا۔

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی حمایت

نجم سیٹھی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی ہر فارمیٹ کی قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ ان کے بقول، “یہ سپر اسٹار کھلاڑی ہیں اور لوگ انہیں دیکھنے آتے ہیں۔ پرفارمنس کبھی بھی کمزور ہو جائے تو یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version