انٹرنیشنل

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر دعویٰ، تجارتی ٹیرف کی دھمکی

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو ان پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت امریکا کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق اس خطے میں موجود معدنی وسائل بھی امریکی مفادات کے لیے ضروری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل نہ کیا تو قومی سلامتی میں ایک بڑا خلا پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر نیٹو کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

گرین لینڈ کے عوام امریکی ارادوں پر تشویش میں مبتلا

اس معاملے پر امریکی سینیٹر کرس کونز نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں دیے گئے کئی بیانات محض سیاسی بیان بازی ہیں۔ ان کے مطابق گرین لینڈ امریکا کا اتحادی ہے، کوئی جائیداد نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version