head lines
محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر متفقہ امیدوار
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر متفق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے واحد امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے نامزدگی جمع کرائی۔
اس وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور سابق اسپیکر اسد قیصر شامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی شریک رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کو تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر جب چاہیں نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن اعتماد سازی کی جانب اہم قدم ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد سینیٹ میں بھی یہی عمل مکمل ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہی پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔