news
بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبے پر کام کا اغاز
قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر بارشی کاپانی زخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے واٹر ٹینک کی گہرائی 22 فٹ جبکہ اس کی چوڑائی ایک ایکڑ پر مبنی ہوگی اور اس میں جمع ہونے والا بارش کا پانی ابیاری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا محکمہ واسا نے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر 40 لاکھ گیلن بارش کا پانی سٹور کرنے کے لیےاس انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے نیز واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ سسٹم کے تحت بنائے گئے اس منصوبے پر ایک ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت ائے گی ۔
news
باوجہ اپوزیشن احتجاج یومیہ نقصان 190 ارب روپےوفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ملک کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، وزیر خزانہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وزارت نے احتجاج کے اثرات پر ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے روزانہ 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے یومیہ تین ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق، وفاقی حکومت کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومتوں کے نقصانات اس سے بھی زیادہ ہیں
news
24 نومبر احتجاج: عمران خان، بشرا بی بی اور دیگر پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف 24 نومبر کو پرتشدد مظاہروں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ پولیس ڈرائیور کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کرنے کی ہدایت کی۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور شاہراہوں کو بند کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے تھے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے شیلنگ کی
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں