news
پی ایف ایف کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگا کر تمام اثاثے بشمول سرگاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابقہ صدر اشفاق حسین سمیت 22 افرادپرتاحیات پابندی عائد کر دی نیز پی ایف ایف ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا پی ایف ایف کی اس کمیٹی کی جانب سے عائد پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ ظاہر شاہ عامر ڈوگر سردار نوید حیدر شامل ہیں
نیز شرافت حسین بخاری رحیم بلوچ نوید اکرم دوست محمد خان محمد نعمان رانا اشرف سعید رسول اور عزیز اللہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اس کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ فقیر محمد فرزانہ روز محمد سلیم تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے اؤٹ کر دیے گئے ہیں
کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے بشمول سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے مزید کہا ہے کہ اگر حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے پی ایف ایف کی اس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیس کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے ائین کے ارٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی جو کہ پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی تھی فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ کمیٹی نے ان کے الزامات کو ملک میں فٹبال کی یکجہتی اور گورننس کے لیے نقصان دہ قرار دیا نیز ان عہدے داروں کو فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں شرکت کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا نیز کمیٹی نے 27 مارچ 2021 کو پی ایف ایف ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی کی یہ واقعہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر فٹبال کی معطلی کا باعث بنا اور اس نے ملک کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا فیصلے میں کہا گیا کہ اس حملے کے نتیجے میں پی ایف ایف کی جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کا غبن ہوا اور اہم اثاثے تباہ کیے گئے
پی ایف ایف کی طرف سے تمام متعلقہ یونٹس اور محکمہ کو سختی سے کمیٹی کے فیصلے پر عمل درامد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی متعلقہ افراد ان ممنوعہ افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تاہم فیصلے کے متاثرہ افراد کو 15 دن کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے بشرط یہ کہ وہ پی ایف ایف کے ڈسپلنری کوڈ اور اخلاقیات کے تحت ہی اپیل کا طریقہ کار عمل میں لائیں۔
news
پاکستان کا بڑا سفارتی و فضائی فیصلہ: واہگہ بارڈر، فضائی حدود بند، شملہ معاہدہ معطل
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی، فضائی، زمینی اور تجارتی روابط کے متعدد پہلوؤں کو معطل یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کر دی گئی ہے۔ بھارت کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں کو، چاہے وہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے ہی کیوں نہ ہوں، فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی لائف لائن سمجھے جانے والے پانی کے بہاؤ میں کسی بھی رکاوٹ کو جنگی اقدام تصور کرے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے 24 کروڑ عوام کے آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کو 30 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 30 اپریل 2025 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ سارک ویزہ اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری کردہ تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں، صرف سکھ یاتریوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ دیگر بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اعلامیے میں شملہ معاہدے کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر دوطرفہ معاہدے کو اس وقت تک معطل رکھنے کا حق رکھتا ہے جب تک بھارت دہشتگردی، سرحد پار قتل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آتا۔ اعلامیے میں پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو بھارتی سوچ کی پستی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور موثر جواب دیں گی، جیسا کہ فروری 2019 میں دیا گیا تھا۔ اجلاس میں عالمی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے، کیونکہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے مگر اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
news
بلوسکائی کا بلو چیک فیچر متعارف،مستند اکاؤنٹس کی تصدیق کا نیا اقدام
بلوسکائی، جو کہ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا حریف ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستند اکاؤنٹس کے لیے نیلے چیک مارک شامل کر رہا ہے۔
بلوسکائی کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ مستند اکاؤنٹس کی فعال تصدیق کرے گی اور ان کے ناموں کے ساتھ نیلے رنگ کا چیک دکھائے گی، کیونکہ اعتماد سب کچھ ہے۔
یہ اقدام ایک ایسی خصوصیت کی عکاسی کرتا ہے جو ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر دھوکہ دہی کرنے والوں کو روکنے کے لیے استعمال کی تھی، تاکہ صارفین یہ جان سکیں کہ کون سے اکاؤنٹ ہولڈرز مستند ہیں اور کون سے نہیں۔
ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، خریدنے کے بعد اکاؤنٹس پر نیلے چیک کا استعمال بند کر دیا تھا۔
اس کے بجائے، مسک نے سوشل نیٹ ورک پر ایکس پریمیم ٹائر کے لیے سبسکرپشنز کی ادائیگی کرنے والوں کو نیلے چیک کی پیشکش کی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں