لاہور اور ملتان :جمعہ ہفتہ اتوار باوجہ سموگ مکمل لاک ڈاؤن

دن بدن سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ امرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
ایمرجنسی کے باعث جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا
وزیر تحفظ ماحولیات مریم اورنگزیب نے ایک پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا ہے کہ سکولوں میں مزید ایک ہفتے تک کی تعطیل جاری رہے گی نیز کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ان لائن کلاسز ہوں گی
ریسٹورنٹس شام چار بجے سے آٹھ بجے تک کھلیں گے نیز ہسپتالوں میں سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعلقہ محکمہ کو ادویات فراہم کرنے کی فوری ہدایت کی گئی ہے
ملتان اور لاہور میں اس ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
وزیر تحفظ ماحولیات مریم اور زیب کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل پر انتہائی ضرورت میں ہی باہر نکل سکتے ہیں نیز ماسک کا استعمال لازمی ہے اس وقت سموگ ایک بحران میں بدل چکا ہے
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سموگ سے نجات کے لیے 10 سالہ پالیسی بنانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے عدالت کی طرف سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کر دے اور دس مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو لازمی قرار دے
واضح رہے کہ عدالت نے آئندہ ہفتے سموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~