خاص رپورٹ

ماسکو میں روس پاکستان یوریشین فورم 2025 کا آغاز

Published

on

روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس پاکستان یوریشین فورم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ دو روزہ اجلاس 16 اور 17 دسمبر تک یونیورسٹی آف ورلڈ سیولائزیشن میں جاری رہے گا، جہاں دونوں ممالک کے تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔

یہ فورم سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ہے، جبکہ CAPES، یونیورسٹی آف ورلڈ سیولائزیشن روس اور فیڈرل اردو یونیورسٹی پاکستان مشترکہ میزبان ہیں۔ فورم میں پاکستان اور روس کے سفارتکاروں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور قانون سازوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوریشیائی خطے میں عملی شراکت داری کے نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ وسطی ایشیا کے ذریعے پاکستان اور روس کو ملانے والے منصوبے دوطرفہ تجارت کو فروغ دیں گے۔ ان منصوبوں سے خطے میں معاشی استحکام کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version