news
سڈنی حملہ: بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب
سڈنی دہشت گرد حملہ: بھارتی ریاستی سرپرستی کا عالمی سطح پر انکشاف
سڈنی میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے نے بھارت کے کردار کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی واضح تائید کرتا ہے۔
عالمی برادری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ بھارت منظم حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردی کو فروغ دیتا رہا ہے۔
یہ سرگرمیاں صرف خطے تک محدود نہیں رہیں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل چکی ہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہمیشہ دوٹوک رہا ہے۔
بھارت ریاستی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان، کینیڈا، امریکا اور یورپی ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
سڈنی میں پیش آنے والا یہ سفاکانہ حملہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ایک اور ٹھوس ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس واقعے نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشت گردی سے متعلق عالمی جریدوں میں شائع رپورٹس نے مودی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ان رپورٹس میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مبینہ کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔