news
ایپل واچ واٹس ایپ بیٹا ورژن متعارف، نئے فیچرز شامل
انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے اپنا پہلا ایپ ورژن جاری کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس فیچر کو فی الحال بیٹا ٹیسٹنگ میں شامل کیا ہے۔ اس نئی ایپ کے ذریعے صارفین واچ پر واٹس ایپ چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے۔
اب ایپل واچ صارفین نہ صرف میسجز اور میڈیا فائلز دیکھ سکتے ہیں، بلکہ نوٹیفکیشن کے بغیر نیا پیغام بھیجنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ ایموجیز کی مدد سے میسج ری ایکشن بھی براہِ راست واچ سے بھیجا جا سکے گا۔
اس ورژن میں آڈیو میسج بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ صارفین وائس اِن پُٹ کے ذریعے پیغام لکھوا سکتے ہیں، جس سے ٹائپنگ کی ضرورت کم ہو گی۔
تاہم، اس فیچر کے لیے ایپل واچ کو آئی فون سے کنیکٹ رہنا ضروری ہے۔ واٹس ایپ کا یہ بیٹا ورژن iOS صارفین 25.32.10.71 اپ ڈیٹ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔