head lines

طورخم سرحد کھل گئی، غیرقانونی افغان شہری وطن واپس

Published

on

پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم سرحد کھول دی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری امیگریشن پوائنٹ پر جمع ہوگئے۔ وہ اپنے وطن لوٹنے کے لیے کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق سرحد گزشتہ روز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم، تجارت اور پیدل آمدورفت اب بھی معطل ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ تاجر اور مسافر اس وقت گزرگاہ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد 11 اکتوبر کو بند کردی گئی تھی۔ اس بندش کے دوران تجارت اور سفر مکمل طور پر رک گیا تھا۔ اب صرف ان افغان باشندوں کو واپسی کی اجازت مل رہی ہے جو غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version