news

پاکستان میں شمسی توانائی نئی تاریخ رقم کر گئی

Published

on

پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال نئی تاریخ رقم کر گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ملکی صارفین نے رواں موسم گرما میں پہلی بار قومی گرڈ سے زیادہ سولر بجلی استعمال کی۔

ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمیوں میں قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ تک رہا۔
اس کے مقابلے میں شہریوں اور کاروباری صارفین نے 33 گیگا واٹ شمسی توانائی استعمال کی۔ یہ صورتحال توانائی کے شعبے میں بڑا موڑ ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں اب تک تقریباً 50 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد ہو چکے ہیں۔
یہ تعداد قومی گرڈ کی موجودہ صلاحیت سے بھی زیادہ ہے، جو تقریباً 46 گیگا واٹ ہے۔

صوبوں میں پنجاب شمسی توانائی کے استعمال میں سب سے آگے ہے۔
سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رہائشی صارفین سب سے زیادہ سولر توانائی استعمال کر رہے ہیں۔
اس شعبے میں 16.66 گیگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
تجارتی شعبے کا استعمال 3.73 گیگا واٹ، صنعتی شعبہ 7.91 گیگا واٹ جبکہ زرعی شعبہ 5.04 گیگا واٹ استعمال کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version