head lines
میٹا کا واٹس ایپ صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کا نیا اقدام
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے ایک نیا اور مؤثر اقدام متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، جب بھی کوئی صارف واٹس ایپ پر کسی نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو پلیٹ فارم فوری انتباہ (Warning) جاری کرے گا تاکہ صارف کسی دھوکے کا شکار نہ ہو۔
میٹا نے بتایا کہ فیس بک میسنجر میں بھی مشکوک چیٹس کی خودکار نشان دہی کی جائے گی تاکہ صارفین کو جعلی کسٹمر سروس اکاؤنٹس سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق، جعلساز اکثر بینک، ایئر لائنز یا دیگر بڑی کمپنیوں کے نمائندے بن کر صارفین سے رابطہ کرتے ہیں۔ وہ صارفین کے تبصرے پڑھ کر ان کی مشکلات جانتے ہیں اور خود کو برانڈ کا ہیلپ ڈیسک ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا مقصد صارف کو اسکرین شیئر پر آمادہ کر کے حساس معلومات چرانا ہوتا ہے۔
اگرچہ یہ جعلساز براہِ راست پاس ورڈ حاصل نہیں کرتے، لیکن وہ یوزرنیم یا ویریفیکیشن کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیتے ہیں۔