head lines

دماغ میں خودکشی پر اُبھارنے والا کیمیکل دریافت

Published

on

کولمبیا یونیورسٹی اور میک گل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز دریافت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق دماغ میں SGK1 نامی دماغی کیمیکل کی زیادہ مقدار ان افراد میں ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کو بڑھا سکتی ہے جنہوں نے بچپن میں صدمات یا دُکھ کا سامنا کیا تھا۔

تحقیق کے مطابق، SGK1 کی سطح میں اضافہ دماغی خلیوں کے توازن کو متاثر کرتا ہے، جس سے انسان مایوسی، اضطراب اور خودکشی کی جانب مائل ہوتا ہے۔

یہ دریافت مالیکیولر سائیکاٹری نامی معروف سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جو مستقبل میں ایسی اینٹی ڈپریسنٹ ادویات تیار کرنے کا راستہ کھول سکتی ہے جو SGK1 کو نشانہ بنا کر مؤثر علاج فراہم کریں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی اینٹی ڈپریسنٹس اکثر ان لوگوں کے لیے مؤثر نہیں ہوتیں جو بچپن میں مشکلات کا سامنا کر چکے ہوں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے نیورو بائیولوجی ماہر کرسٹوف اینکر کے مطابق، نئی تحقیق سے امید ہے کہ ڈپریشن اور خودکشی کے شکار مریضوں کے لیے بہتر علاج سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version