کھیل

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا

Published

on

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم بابر اعظم نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد دن کے پہلے اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان بھی صرف 18 رنز بنا سکے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں سلمان علی آغا کے 28 اور ساجد خان کے 13 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم 138 رنز تک محدود رہی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو صرف 68 رنز کا آسان ہدف ملا۔


🇿🇦 جنوبی افریقہ کی شاندار پرفارمنس

مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی آخری دو وکٹوں نے 169 رنز کی اہم شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔

متو سامی نے کیریئر بیسٹ 87 رنز اور کگیسو ربادا نے 71 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا۔
بولنگ میں سائمن ہارمر نے 6 وکٹیں، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version