کاروبار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی

Published

on

اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی طلب میں کمی سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جو سیاسی یا معاشی عدم استحکام کے دوران اپنی قدر برقرار رکھتا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version