head lines
دالبندین میں فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان تنظیم کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے فورسز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت آپریشن انجام دیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے جن کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی تھی۔ مناسب وقت پر فورسز نے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر اہم کامیابی حاصل کی۔
یہ کارروائی خفیہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی تعاون کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صوبے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔