head lines

اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کیلئے خطرہ

Published

on

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تازہ پیش رفت غزہ امن معاہدے کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اقدام اور آبادکاروں کے تشدد کے واقعات خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

مارکو روبیو نے اسرائیل روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں تاکہ خطے میں دیرپا امن کے امکانات پیدا کیے جا سکیں۔

دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم کرنے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق، وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جماعت نے اس بل کی حمایت نہیں کی، تاہم 120 رکنی پارلیمنٹ میں یہ بل 24 کے مقابلے میں 25 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version