head lines
جنوبی افریقہ کا راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار کم بیک
راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کم بیک میں تبدیل ہوگیا، جہاں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود ٹیل اینڈرز نے زبردست شراکت داری نبھائی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 1997 میں جوہانسبرگ میں پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 سے زائد رنز جوڑے تھے، لیکن راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے آخری کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ اب پاکستان پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور میچ ایک سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔