head lines
ٹرمپ نے مودی کو پاکستان سے جنگ نہ کرنے کی تنبیہ دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دیوالی کے موقع پر نریندر مودی سے تفصیلی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت اور خطے کی سلامتی سمیت کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تجارتی تعلقات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے طویل عرصے سے امریکا پر سخت محصولات عائد کر رکھے ہیں، تاہم کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت کمزور ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بھارت نے روس سے مزید تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں پاک بھارت تعلقات میں استحکام چاہتا ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و ترقی برقرار رہے۔