head lines
ٹرمپ نے محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ مانگا
ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ مانگ لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھاری رقم اُن تحقیقات کے بدلے میں مانگی ہے جو ماضی میں ان کے خلاف کی گئیں۔ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ ان تحقیقات کے دوران اُن کے آئینی اور شہری حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے 2023ء اور 2024ء میں دو علیحدہ شکایات دائر کی تھیں جن میں انہوں نے محکمہ انصاف پر سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ ہرجانہ منظور ہو گیا تو ادائیگی ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنے پیشہ ور اخلاقی ماہرین کی رائے لے گا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ادارے کے سربراہِ اخلاقیات کو تین ماہ قبل برطرف کر دیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ امریکی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جو صدر کے ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ (Conflict of Interest) کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔