head lines
ٹک ٹاک رپورٹ 2025: پاکستان میں 2.5 کروڑ ویڈیوز حذف
ٹک ٹاک رپورٹ 2025 کے مطابق پلیٹ فارم نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی 2.5 کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کیں۔ رپورٹ اپریل سے جون کے عرصے پر مشتمل ہے جس میں عالمی سطح پر ٹک ٹاک کے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان میں فعال انداز میں ویڈیوز حذف کرنے کی شرح 99.7 فیصد رہی، جب کہ 96.2 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیا گیا۔ ٹک ٹاک رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جو صارفین کے لیے محفوظ آن لائن ماحول پیدا کریں۔
عالمی سطح پر 189 ملین ویڈیوز حذف کی گئیں، جو کل اپ لوڈ کیے گئے مواد کا صرف 0.7 فیصد ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے فلٹر کی گئیں۔
ٹک ٹاک نے مزید بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف مہم کے دوران 76.9 ملین جعلی اکاؤنٹس اور 25.9 ملین کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے گئے۔
ٹک ٹاک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ڈیجیٹل سیفٹی فیچرز، اور ٹرانسپیرنسی سینٹر کے ذریعے صارفین کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائے گا۔