head lines
بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام محبِ وطن، باصلاحیت اور باہمت ہیں، وہ پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور فخر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وسیع اقتصادی مواقع عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لائے جائیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کا کردار نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں نہایت اہم ہے، جبکہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔