head lines

پرکاش راج کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت حملہ

Published

on

معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے ایک مرتبہ پھر حکمران جماعت بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر سخت تنقید کی ہے اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس نفرت انگیز سیاست سے محفوظ رکھیں۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک لڑکا اور لڑکی دکھائے گئے ہیں، ان کی ٹی شرٹس پر جملے درج تھے: “بیٹے کو آر ایس ایس سے بچائیں، بیٹی کو بی جے پی سے بچائیں۔”

پرکاش راج نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارت میں سیاست نفرت، مذہبی انتہا پسندی اور تقسیم کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر والدین نے اپنے بچوں کو اس ماحول سے دور نہ رکھا تو آنے والی نسلیں عدم برداشت کا شکار ہو جائیں گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ “آج آدھی بھارتی فلم انڈسٹری بِک چکی ہے، اور باقی آدھی حکومت کے خلاف بولنے سے ڈرتی ہے۔” ان کے مطابق فنکاروں کو خوف کے بجائے سچ بولنے کی ہمت دکھانی چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج نے یہ بیان اپنے ایک قریبی دوست کے بی جے پی کے کارکنان کے مبینہ تشدد میں ہلاک ہونے کے بعد دیا۔ وہ طویل عرصے سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی مذہبی بنیادوں پر مبنی سیاست کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ 20 ستمبر 2025 کو چینئی میں ہونے والے ایک فلسطین حامی جلسے میں بھی پرکاش راج نے عالمی طاقتوں کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانیت کسی مذہب یا سیاست سے بڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version