news

افغان وزیر دفاع کا پاکستان کے الزامات پر ردعمل

Published

on

افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے پاکستان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسی کبھی بھی اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک آزاد ملک کے طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات اپنے قومی مفادات کے تحت قائم رکھے گا، جبکہ پاکستان کے ساتھ بھی اچھے پڑوسی تعلقات برقرار رہیں گے۔ الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام الزامات غیر معقول اور ناقابلِ قبول ہیں۔ افغان وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کسی ملک نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم دلیری سے اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے، کیونکہ افغان قوم کی تاریخ بہادری اور دفاع وطن کی گواہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version