news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2436 پوائنٹس بڑھ گیا

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی کاروباری گھنٹوں میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,66,242 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,66,421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ آج مجموعی طور پر 1.47 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 51.87 ارب روپے رہی۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بنیادی طور پر توانائی، بینکنگ اور ٹیلی کام کے شعبوں میں دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1,63,806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد یہ نیا ہفتہ زبردست تیزی کے ساتھ شروع ہوا۔ ماہرین کے مطابق مقامی کرنسی کی مضبوطی اور معاشی اعداد و شمار میں بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version