head lines

پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں

Published

on

عشرت فاطمہ خیریت— پی ٹی وی کے سنہری دور کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد للہ بالکل خیریت سے ہیں اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے وائرل ہو گئیں، جنہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ان افواہوں پر خود عشرت فاطمہ بھی حیران رہ گئیں اور انہیں اپنی خیریت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑا۔

معروف میزبان توثیق حیدر کے ساتھ ویڈیو کال میں گفتگو کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “میں ابھی ابھی ریڈیو پروگرام کر کے آئی ہوں، اور آج تو میرے پاس لحاف دھونے جیسے ڈھیروں گھریلو کام بھی پڑے ہیں۔” ان کے پُر اعتماد لہجے اور مزاحیہ انداز نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “لوگ صرف صحت کے ساتھ لمبی زندگی کی نہیں بلکہ عزت اور وقار کے ساتھ بقا کی دعا بھی کریں۔” ان کے اس ہلکے پھلکے پیغام نے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا اور ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عشرت فاطمہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا، جہاں وہ پروگرام کھیل اور کھلاڑی کی میزبانی کرتی تھیں۔ ان کی پختہ اردو، پُرسکون لہجہ اور اعتماد بھری آواز نے انہیں پی ٹی وی کے نو بجے کے خبرنامے کی مقبول ترین آواز بنا دیا۔ وہ ہر گھر میں اعتماد، وقار اور پروفیشنلزم کی علامت سمجھی جاتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version