news

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی

Published

on

: پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں گراوٹ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر کی کمی سے 4252 ڈالر پر آگیا، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونا 9088 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے کم ہوکر 5273 روپے رہ گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں استحکام، عالمی منڈی میں سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی اور مقامی طلب میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

دوسری جانب، سرمایہ کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہ رجحان جاری رہا تو آئندہ ہفتے مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ سونا اب بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version