head lines

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

Published

on

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔ طارق کچھی گروپ گزشتہ دو سال سے دہشتگردانہ کارروائیوں اور طالبان کے لیے بھتہ خوری میں سرگرم تھا اور افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سہولت کار سمجھا جاتا تھا۔

دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد سے بھرا رکشہ لے کر حملے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، البتہ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version