news

اے آئی ایپس کے صارفین ایک ارب سے تجاوز کر گئے: نئی تحقیق

Published

on

ایک نئی تحقیق کے مطابق اے آئی ایپس کے صارفین کی تعداد دنیا بھر میں ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینائی، اینتھروپک کلاوڈ اور دیگر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپس نے ڈیجیٹل دنیا میں انقلابی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔

ڈیجیٹل 2026 رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی ابتدائی اپنانے والوں سے نکل کر اب ماس مارکیٹ تک پھیل رہی ہے۔ رپورٹ میں 700 صفحات پر مشتمل تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت اب انٹرنیٹ صارفین کے روزمرہ کے استعمال کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس رجحان کے نتیجے میں روایتی سرچ انجنز، مثلاً گوگل اور بنگ کے استعمال میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صارفین اب اپنے سوالات کے جوابات، مواد کی تیاری اور تجزیے کے لیے اے آئی پلیٹ فارمز پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

ڈیٹا اینالسٹ سائمن کیمپ کا کہنا تھا کہ اے آئی صارفین کو نہ صرف تیز اور درست معلومات فراہم کر رہا ہے بلکہ انہیں مختلف موضوعات پر زیادہ تفصیلی اور ذاتی نوعیت کے جوابات بھی دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی مستقبل میں انٹرنیٹ کے ڈھانچے اور ڈیجیٹل مارکیٹ کے رویوں پر گہرے اثرات ڈالے گی۔ اے آئی ایپس کے تیزی سے بڑھتے صارفین سے واضح ہے کہ مصنوعی ذہانت آنے والے چند سالوں میں ڈیجیٹل اکانومی کا بنیادی حصہ بن جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version