head lines
شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں بڑی کارروائیاں، بارود سے بھری گاڑی ناکام
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنادیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی جبکہ میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی کو باجوڑ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز یا عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ لایا گیا تھا، اور منصوبہ یہ تھا کہ گاڑی کو سول آبادی میں دھماکے سے اڑا دیا جائے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد علاقے میں 8 سے 10 روز تک نگرانی کی گئی۔
16 اکتوبر کو دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرلیا۔
قبل ازیں میر علی میں خوارج نے خودکش حملے کی کوشش کی تھی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جب کہ دیگر خارجی اندر داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔ خوش قسمتی سے فورسز کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔