news

پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹکٹیں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کے میچز راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، جن کے لیے شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں پرجوش ہیں۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 400 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر 600 روپے، پریمیئم ٹکٹ 700 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بھی ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ جنرل انکلوژرز 400 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، پریمیئم 700 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
وی آئی پی فار اینڈ ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، وی آئی پی نیو پویلین 2000 روپے اور وی آئی پی گیلری 2500 روپے میں دستیاب ہوگی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچز ہوں گے۔ یہاں پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹکٹیں کی کم از کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر 600 روپے اور وی آئی پی گراؤنڈ فلور کا ٹکٹ 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ آن لائن اور مخصوص سینٹرز سے ٹکٹیں خرید سکیں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں عوامی دلچسپی اور فیملی شائقین کے لیے مناسب رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میدانوں میں آ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version