head lines

نیول چیف نوید اشرف کا امریکا دورہ، میری ٹائم تعاون پر بات

Published

on

اسلام آباد: مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوران نیول چیف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تربیتی تعاون، علاقائی سلامتی اور بحری شعبے میں تکنیکی اشتراک پر بات چیت ہوئی۔

نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے دورے کے دوران امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے بحیرہ عرب، خلیج عمان اور بحرہند میں درپیش میری ٹائم چیلنجز اور مشترکہ کوششوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا امریکا دورہ پاک امریکا بحری تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، ٹریننگ، اور میری ٹائم آپریشنز کے اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version