head lines

پاکستان افغانستان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

Published

on

افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد ان مذاکرات میں شریک ہوگا، جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان کے متعدد سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام بھی شرکت کریں گے۔
ابھی تک پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے ایجنڈے یا نکات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے یہ مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے جاری ہیں اور ان کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

طلوع نیوز نے بھی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی، دراندازی، اور تجارت کے معاملات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، خاص طور پر پاک افغان سرحد پر خوارج کے حملوں اور دراندازی کے بعد۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دوحہ مذاکرات پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version